Friday November 29, 2024

پاکستان نے صرف 5 ماہ کی قلیل مدت میں طیارہ تیار کر لیا،

کامرہ (نیوز ڈیسک ) پاکستان نے صرف 5 ماہ کے اندر اندر اپنی تاریخ کا سب سے جدید ترین جنگی طیارہ تیار کر لیا، پی اے سی کامرہ میں 8 ڈوئل سیٹ جےایف 17 تھنڈر طیاروں کی پہلی کھیپ کی تقریب رونمائی، ایئرچیف نے ڈوئل سیٹ تھنڈرطیاروں کی انٹیگریشن فیسلٹی کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق پی اے سی کامرہ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے جدید ڈوئل سیٹ جےایف 17 تھنڈر طیارے کی پہلی کھیپ تیار کر لی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پی اے سی کامرہ میں 8 ڈوئل سیٹ جےایف 17 تھنڈرطیاروں کی پہلی کھیپ کی تقریب رونمائی ہوئی۔ سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انورتقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

جبکہ چین کےسفیراورایوی ایشن انڈسٹریزآف چین کےنائب صدر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ایئرچیف نےایویانکس پروڈکشن فیکٹری میں ڈوئل سیٹ تھنڈرطیاروں کی انٹیگریشن فیسلٹی کا افتتاح کیا۔اس دوران ایئر چیف نے 8 ڈوئل سیٹ جےایف 17 تھنڈر طیاروں کی 5 ماہ کی مدت میں تکمیل پرعملےکو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے چین کے اشتراک سے کم قیمت مگر بہترین خصوصیات کا حامل طیارہ جے ایف 17 تھنڈر تیار کیا تھا جو پاک فضائیہ کا باقاعدہ حصہ ہے۔ اس وقت پاک فضائیہ کے پاس موجود جے ایف 17 تھنڈر طیاروں میں صرف ایک پائلٹ کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔تاہم اب پاک فضائیہ کے ماہرین نے پی اے سی کامرہ میں جے ایف 17 تھنڈر کا مزید جدید ورژن بھی تیار کر لیا ہے۔ اس طیارے میں اب 2 پائلٹس کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ فی الحال پی اے سی کامرہ میں کل 8 ڈوئل سیٹ جےایف 17 تھنڈر طیارے تیار کیے گئے ہیں جو جلد پاک فضائیہ کے سپرد کر دیے جائیں گے۔ ڈوئل سیٹ جےایف 17 تھنڈر طیاروں کی پاک فضائیہ میں شمولیت سے پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہو جائے گا۔

FOLLOW US