اسلام آباد (نیوز ڈیسک)شاہد خاقان عباسی نے قانونی ٹیم کو ایل این جی ریفرنس میں ضمانت کی درخواست دائر کرنے سے روک دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت تیار ہے مگر لیگی رہنما نے قانونی ٹیم کو درخواست ضمانت دائر کرنے سے روک دیا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے قانونی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ ابھی ضمانت کی درخواست دائر نہ کریں۔دوسری جانب قانونی ٹیم نے سابق وزیراعظم
کو باور کرایا ہے کہ عدالت شیخ عمران الحق اور مفتاح اسماعیل کو رہا کرچکی، آپ ضمانت کے حقدار ہیں، جس پر شاہد خاقان عباسی کا اصرار ہے کہ ایل این جی کیس بےبنیاد ہے، ٹرائل کورٹ ریفرنس خارج کرے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا اہل خانہ کا مشورہ بھی نظر انداز کردیا ہے جبکہن لیگ کی اعلیٰ قیادت بھی شاہد خاقان عباسی کو درخواست ضمانت دائر کرنے پر اصرار کررہی ہے۔