اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بلوچستان حکومت کے خاتمے کے حوالے سے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی دوستی نے نواز شریف کو نقصان پہنچایا وہ پہلے بھی کئی متنازع بیانات دے چکے ہیں جن پر انکوائری ہونی چاہیے۔ایک انٹرویومیں رہنما پیپلز پارٹی نبیل گبول نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کے حالیہ بیانیے کے ساتھ ان کے پچھلے بیانات پر بھی انکوائری ہونی چاہیے جن میں انہوں نے خیبرپختونخوا کو افغانستان سے ملان
ے کا مطالبہ کیا تھا اور ساتھ ہی چمن سرحد کے ذریعے محمود خان اچکزئی کے حلقے میں جو اسمگلنگ کی جاتی ہے اس پر بھی انکوائری ہونی چاہیے۔