Saturday July 19, 2025

کون سا اتحاد ؟؟کیسا اتحاد ؟؟جو ہم نے سینیٹ الیکشن میں کیا وہ تو۔۔تحریک انصاف نے ایسا موقف اپنا ڈالا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت چونک اٹھے گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد تھا اور نہ ہے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے پی ٹی آئی کا سمجھوتا بلوچستان کے ساتھ تھا ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر چیئرمین سینیٹ ن لیگ کا منتخب ہوجاتا تو پارلیمنٹ اور جمہوریت کو نقصان پہنچتا تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد تھا اور نہ ہے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے پی ٹی آئی کا سمجھوتا بلوچستان کے

ساتھ تھا شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ تصادم کی راہ پر گامزن ہے، انہیں سوچنا چاہیے کہ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے ساتھ ہونے کے باوجود ان کا ساتھ نہیں دیا نواز لیگ کو اپنے سیا سی طرز عمل پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔