بہاولپور (نیوز ڈیسک ) بہاولپور میں کھلنے والے نئے شادی حال نے دوسری شادی پر بہترین ڈسکاونٹ دینے کی پیشکش کردی۔ تفصیل کے مطابق الفاروق شادی ہال دوسرے شادی پر 50 فیصد ڈسکاونٹ دے گا ، اس سے بڑھ کر تیسری شادی پر 75 فیصد ڈسکاونٹ جبکہ چوتھی شادی پر فری آف کاسٹ ولیمہ کیا جا سکتا ہے۔ منفرد پیشکش کرنے والے شادی حال کے مالک کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد لوگوں کو جوڑنا ہے توڑ نا نہیں۔تاہم شادی حال کی جانب سے کچھ شرائط بھی رکھی گئی ہیں ، دوسری شادی کرنے والے شخص کی اپنی بیوی سے اجازت لینا لازم ہوگا اور اگر چوتھی شادی ہے پہلی تین بیویوں کا اجازت نامہ جمع کرانا ہوگا۔ اس منفرد پیشکش کو جہاں لوگ نے سراہا ہے وہاں دوسری شادی پر بیوی کے اجازت نامے پر کئی امیدوار گھبرائے نظر آتے ہیں۔دوسری شادی کے امیدوار اس بات کا بھی خیال رکھے کہ ایسے بہت سے واقعہ پیش آچکے ہیں جس میں دوسری شادی کے دوران ہی پہلے بیوی نے دھاوا بول دیا۔
A Bahawalpur hall has an offer which may interest those looking to get married again.
Al-Farooq Hall will offer a 50% discount on second weddings, 75% to those marrying for the third time and men getting married for the fourth time can host their valima for free #SamaaTV pic.twitter.com/8gA8WJTXdf
— Samaa News (@SamaaEnglish) December 24, 2019
اسی طرح کا واقعہ گوجرانوالہ میں پیش آیا تھا جہاں گھوڑے شاہ کے علاقے میں ایک شخص کی دوسری شادی کے موقع پر پہلے بیوی نے شادی ہال پر دھاوا بول دیا تھا۔ جس پر پہلی بیوی کا کہنا تھا کہ شوہر نے شادی کی اجازت لی اور نہ ہی اطلاع دی۔ بعدازاں سرسرالیوں نے خاتون کو حال سے باہر نکال دیا تھا اور طیش میں آکر خاتون سمیت دیگر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا جس پر خاتون کے والد نے کہا تھا کہ ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم اب شادی ہال کی دوسری شادی پر منفرد پیشکش کے بعد امیدواروں پر اثرانداز ہونے والے دیگر عوامل کو بھی دیکھنا ہوگا۔