Sunday January 19, 2025

600 ملین ڈالر میں ہوٹل کی فروخت۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کا اس میں کیا ہاتھ ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف نے حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی کردی

لاہور(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کے پروگرام جواب چاہیے میں گفتگو کرتے ہوئے اینکر ڈاکٹر دانش نے وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست عمران چودھری کے بارے میں انکشاف کیا انہوں نے جہلم میں سکھوں کے گوردوارہ کی تزین و آرائش کیلئے 5 لاکھ ڈالر اکٹھے کئے ، خرچ کچھ نہیں کیا، میں نے عمران چودھری سے رابطہ کیا تو انہوں نے جواب دیا یہ ڈالر زلفی بخاری کے پاس گئے ، بعد میں کہاں گئے پتہ نہیں ، یہ پیسہ قانونی طریقہ سے پاکستان آیا تو سٹیٹ بنک کے پاس ریکارڈ ہوگا، منی لانڈرنگ سے آیا

تو نیب کو انکوائری کرنا چاہیے ، پروگرام میں بتایا گیا امریکہ کے نیویارک شہر میں پی آئی اے کا روز ویلٹ ہوٹل فروخت کیاجارہاہے جس کو زلفی بخاری 600ملین ڈالرمیں بیچنا چاہتے ہیں ، یہی ہوٹل شاہد خاقان عباسی کے دورمیں ایک ارب 20کروڑ ڈالر میں فروخت ہورہاتھا، اس ہوٹل کی نجکاری کیلئے کمیٹی میں خصوصی مشیر برائے اوورسیز پا کستانیز زلفی بخاری کا نام بھی ہے ۔ تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے کہا ا گر عمران چودھری نے کوئی گڑ بڑ کی تو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ عمران خان ایسا نہیں ہونے دینگے ، زلفی بخاری کا کردار اوورسیز کے حوالے سے ہے اس لئے انہیں نجکاری کمیٹی میں شامل کیا گیا ، ن لیگ کی رہنما شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی موجودہ حکومت فارن فنڈنگ کیس سے کیوں بھاگ رہی ہے ، عمران چودھری کا کیس توا یک دانے کے برابرہے ، اس طرح کے بہت سے مقدمات ہیں جن پر کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ، جے یوآئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے کہا سوال یہ ہے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیوں کی جارہی ہے ۔

FOLLOW US