Sunday January 19, 2025

پاکستانیوں کو پیشگی آگاہ کرتے ہوئے تیار رہنے کا حکم

لاہور( نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دے دیا۔شیخ رشید نے بلاول کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ ساری عمر بچے رہے ہیں، اس لیے کہتا ہوں بچ کر کھیلو۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان کا نام احتساب خان ہے، سیاسی مخالفین لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے احتساب کے عمل پر سیخ پا ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں فال نکالنے والا نہیں، ان کے چہرے دیکھتا ہوں تو نظر آتا ہے کہ یہ اندر جارہے ہیں اور ہم عدلیہ کے سارے فیصلوں کو انصاف پر مبنی سمجھتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ایک جملہ جو کھٹک رہا ہے

کہ دنیا کے کسی نظام میں لاش کو لٹکایا نہیں جاتا اور نہ ہی گھسیٹا جاتا ہے، باقی جو آپ نے فیصلہ دینا ہے دیں، آگے عدالتیں موجود ہیں وہاں جائیں گے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ اس شہر کا نام شرافت کی سیاست ہے، ہم جلسہ کرنے والوں کو ویلکم کرتے ہیں جبکہ آپ راولپنڈی آئیں گے تو میں لاڑکانہ آؤں گا، میں وہاں جلسہ کرنے آرہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہیں نہیں جارہے بلکہ آپ کی سیاست گھر جارہی ہے اور مریم نواز پر ساری کا بینہ کا متفقہ فیصلہ تھا کہ انہیں نہ جانے دیا جائے باقی عدالت جو فیصلہ کرے یہ اس کی صوابدید ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ لندن میں تو نواز شریف کی کوئی پلیٹ اوپر نیچے نہیں ہورہیں، جبکہ وہاں پہنچ کر نواز شریف کی پلیٹوں کا اسٹاک ایکس چینج کی طرح اوپر ہی ریٹ آرہا ہے، نیچے نہیں آرہا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وقت بہت نازک دور سے گزر رہا ہے، میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں پہیلے ہی بات کر دیتا ہوں اور لوگ سمجھتے ہیں کہ میں پیشگوئیاں کر رہا ہوں، بھارت کسی بھی وقت پاکستان پر حملہ آور ہوسکتا ہے، ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے، دشمن کو اپنی کمزوریوں سے فائدہ نہیں اُٹھانے دیں گے ۔

FOLLOW US