اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ کیس کوقانون کےمطابق منطقی انجام تک پہنچائیں گے،راناثنااللہ نے کہا رئیل اسٹیٹ کا کام کرتاہوں،حکمران آئیں گےاورچلےجائیں گےاصل چیزپاکستان اورادارےہیں،17 روز میں ہی تمام ثبوت پیش کر دئیے تھے ، نوازشریف لندن میں علاج نہیں، شاپنگ کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ کیس پر پرس بریفنگ کے دوران شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ کیا وزیراعظم اورمیں نے راناثنااللہ کو گرفتار کیا؟تاثر دیا گیا
کہ میں ملک سے بھاگ گیا ہوں،ضمانتوں کا موسم ہے، وقت سچائی سامنے لائےگا،لاہور ہائیکورٹ کےفیصلے کا ابھی تک آرڈر نہیں آیا،کیا میں نے راناثنااللہ کو گرفتار کیا؟رانا ثنا اللہ کو لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت ملی ،میں نے فوٹیجز کا لفظ استعمال کیا تھا،کیا قوم سانحہ ماڈل ٹاوَن بھول چکی ہے؟راناثنااللہ بےگناہی ثابت نہ کرسکےاس لئےوہ ابھی بھی ملزم ہیں، ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،رانا ثنااللہ کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے گئے،راناثنااللہ کیس کوقانون کےمطابق منطقی انجام تک پہنچائیں گے،راناثنااللہ نے کہا رئیل اسٹیٹ کا کام کرتاہوں،حکمران آئیں گےاورچلےجائیں گےاصل چیزپاکستان اورادارےہیں، میں نے، علی محمد خان اور مراد سعید نے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرا دیئے تھے، ہمارا وزیر اعظم جانتا ہے کہ کونسا وزیر کسس قابل ہے، ہمیں اس ملک کے لیے لڑنا ہے ، ہم پس پشت مذاکرات کر کے یہاں نہیں، خبروں میں یہ کہا جا رہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے بے گناہ قرار دے دیا گیا، ہم میدان میں کھڑے ہونے والے ہیں، رانا ثناء اللہ کا کیس ابھی تک عدالت میں جاری ہے، انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، ابھی لاہور ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری نہیں ہوا، جب تفصیلی فیصلہ جاری ہوگا اس کے بعد اس کیس پر قانونی مشاورت کی جائے گی اور اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، نہ بھاگے ہیں اور نہ کسی کو بھاگنے دیں گے۔