اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) آج بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے بھی قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے حوالے سے پیغام جاری کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے آصف غفور نے کہا مخالفت کرنے والوں کے لئے لیے یہ ایک نئی شروعات ہے۔انہوں نے قائداعظم کی سالگرہ کی مناسبت سے ان کے اس اقوال پر مبنی تصویر بھی شیئرکی جس پر درج تھا کہ “ہندو اور مسلمان دو الگ الگ قومیں ہیں ان میں کوئی بھی قدر مشترک نہیں۔”جب کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے قائدڈے اور کرسمس کے
موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم ان عظیم رہنماوں میں سے ہیں جن سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے۔قائداعظم کے رہنما اصول اپنا کر ہم اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ قائداعظم آخری سانس تک مثالی جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کیلئے پر عزم رہے۔ ایمان اتحاد اور تنظیم کو اپنا کر نئے پاکستان کی منزل کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔وزیراعظم نے کہا ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ آج کے دن ہمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا شکار عوام کو نہیں بھولنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے پہلے ہی دن برابری ،آزادی اور سلامتی کی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔حکومت اقلیتوں سمیت تمام پاکستانیوں سے یکساں سلوک رکھے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کرسمس خوشیاں بانٹنے کا دن ہے۔ کرسمس امن محبت ، رواداری اور انسانیت کا پیغام عام کرنے کا دن ہے۔ تاہم اپنے پیغامات میں کشمیری بھائیوں کو یاد رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے آج کے دن بھی اپنے کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے، جو بھارت مظالم کا شکار ہیں۔ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔