اسلام آباد : رہنما تحریک انصاف اسد عمر کا اپنے بیٹے کی شادی پر رقص، ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیرخزانہ کے بیٹے کی شادی کی تقریب اسلام آباد کے مقامی ہوٹل ہوئی ۔ جس میں اسد عمر نے ڈانس بھی کیا۔ اسد عمر کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ شادی کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیت کے ساتھ ساتھ سابق وفاقی وزیر خزانہ کے اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں سمیت دوستوں نے شرکت کی۔ یاد رہے گزشتہ روز اسد عمر کے بیٹے کی شادی کی تصویر بھی وائرل ہو گئی تھی۔
Asad Umar dances on son's wedding pic.twitter.com/DCgDA8yYpt
— Wasif Shakil (@Wasifshakil) December 25, 2019
واضح رہے اسد عمر کو خاموش طبعیت سیاست دان سمجھا جاتا ہے۔ جو کہ ایک منجھے ہوئے سیاست دان بھی ہیں۔ تاہم ان کی وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھنے والوں کیلئے حیرانی کا باعث بنی ۔ اہم شخصیات کا اپنے بچوں کی شادی میں ڈانس کرنے کی ویڈیوز پہلے بھی سامنے آچکی ہیں۔ یاد رہے اس سے قبل سابق آرمی چیف راحیل شریف کے بیٹے کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق سابق آرمی چیف راحیل شریف کے بیٹے عمر کی شادی ہنڈاا ٹلس کمپنی کے چیئرمین یوسف شیرازی کے قریبی رشتہ دار فاروق طور کی بیٹی’ مہک طور‘ کے ساتھ ہو رہی ہے۔راحیل شریف کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں بھی اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں سمیت دوستوں نے شرکت کی ۔ تاہم اب سوشل میڈیا پر سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کی شادی پر رقص کرر رہے ہیں۔ بہت سے لوگ اسد عمر کا یہ انداز دیکھ کر حیران ہیں۔ چونکہ اسد عمر بہت ہی خاموش طبعیت کے انسان ہیں۔ اور اپنے مضبوط دلائل کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔