Tuesday January 21, 2025

مریم نواز کی انتہائی خوفناک ویڈیو ریلیز ہونے کے قریب ۔۔۔!!! اس ویڈیو میں ایسا کیا ہے کہ مریم نواز نے پُر اسرار خاموشی اختیار کر لی ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس مریم نواز کے خلاف بہت خوفناک ویڈیوموجود ہے۔ انکا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے اچانک مریم نواز کی طرف سے خاموشی چھا گئی ہے، ایسی ویڈیو ہے جو سر عام دکھائی نہیں جا سکتی ۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے سینئر صحافی و کالم نگار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اگر مریم نواز کے پاس کوئی ویڈیو موجود ہے تو حکومت کے پاس بھی اس سے خوفناک ویڈیو موجود ہے، اسی وجہ سے مریم نواز خاموش ہیں۔

انکا مزید کہنا ہے کہ یہ ایسی ویڈیو ہے جو سر عام دکھائی نہیں جا سکتی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا تھا کہ مریم نوز کو باہر جانے کی اجازت نہیں ملتی تو خاموشی ٹوٹ جائے گی, آنے والے دنوں میں سیاسی انتشار بڑھے گا۔تفصیل کے مطابق شاہد مسعود نے کہا تھا کہ پرویز رشید کے مطابق ان کے ساتھ رعایت کی جا رہی ہے تو وہ بھی رعایت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ مریم نواز کو خاموش رہنے پر باہر بھیجنے کا کہا گیا۔ شاہد مسعود نے کہا تھا کہ عدالت میں پیشی کے موقع پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر فیصلہ کابینہ کے اجلاس نے کرنا ہے تو باہر جانے کی خبر اخباروں کی زینت کیسے بنی۔ شاہد مسعود نے کہا تھا کہ اگر مریم نوز کو باہر جانے کی اجازت نہیں ملتی تو خاموشی ٹوٹ جائے گی۔ مریم نوزاپنی خاموشی توڑ دیں گی۔تاہم اس معاہدے میں احسن قبال کی گرفتاری شامل نہیں تھی۔ تاہم آج کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مریم نواز کو ملک سے باہر نہ جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نہ نکالنے کی سفارش کی تھی۔

FOLLOW US