Tuesday January 21, 2025

لاہور رنگ روڈ کے ٹول ٹیکس میں زبردست اضافہ کر دیا گیا

لاہور رنگ روڈ کے ٹول ٹیکس میں زبردست اضافہ کر دیا گیا، شہر کی سب سے طویل شاہراہ پر اب کار کو 45 روپے جبکہ ٹرک کو 450 روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت اور ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور کی سب سے طویل اور مصروف ترین شاہراہ رنگ روڈ پر سفر کرنے والوں کیلئے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رنگ روڈ پر سفر کرنے والی تمام گاڑیوں پر عائد ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ رنگ روڈ لاہور انتظامیہ نے ٹول ٹیکس میں تقریباً 100 روپے تک اضافہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور رنگ روڈ پر سفر کرنے والی کار کو اب 45 روپے، ویگن اور منی بس کو 90 روپے، بس کو 230اور لوڈر پک اپ کو 270 روپے جبکہ ٹرک کو 450 روپے ٹول ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ درج ذیل لاہور رنگ روڈ کے ٹول ٹیکس کے پرانے اور موجودہ ریٹس ہیں:

لاہور رنگ روڈ کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کیے جانے پر شہریوں اور خاص کر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ ٹرانسپورٹرز نے دھمکی دی ہے کہ اگر لاہور رنگ روڈ کے ٹول ٹیکس میں کیا گیا ہوشربا اضافہ واپس نہ لیا گیا تو پھر وہ دھرنا دے کر شاہراہ کو بند کر دیں گے۔ یہاں واضح رہے کہ رنگ روڈ لاہور شہر کی سب سے طویل شاہراہ ہے جو شہر کے اطراف میں پھیلی ہے۔ اس شاہراہ کا صرف آخری حصہ زیر تعمیر ہے جسے جلد مکمل کر لیے جانے کا امکان ہے۔ 8 کلومیٹر کے اس حصے کی تعمیر کے بعد لاہور شہر چاروں اطراف سے رنگ روڈ سے منسلک ہو جائے گا۔

FOLLOW US