Tuesday January 21, 2025

وزیر اعظم عمران خان نے شہریار آفریدی سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کر لیا، جھوٹے دعوؤں پر پی ٹی آئی رہنماء کو نشانِ عبرت بنانےکی تیاریاں

اسلام آباد (ویب ڈٰیسک )تجزیہ کارارشاد بھٹی نے کہاہے راناثناءاللہ کیخلاف ثبوت نہیں پیش کئے جاتے توان پر الزامات لگانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے ،اس لئے شہریار آفریدی پریس کانفرنس کرکے ان شواہد ، موٹی موٹی فائلوں اورویڈیو کوسامنے لائیں۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہاکہ رانا ثناءاللہ خوش نصیب ہیں کہ اس کیس میں ان کی ضمانت ہوگئی لیکن دیگر کیسوں میں جن میں عام آدمیوں پرمنشیات ڈالی جاتی ہے ، ان کی ضمانتیں چھ چھ سال نہیں ہوتیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس بات کو نہیں مان سکتا کہ رانا ثناءاللہ 15کلو منشیات گاڑی میں ڈال کر پھر رہے ہوں۔ارشاد بھٹی کاکہنا تھاکہ میں شہریا رآفرید ی سے پوچھتا ہوں کہ ان کی جانب سے کہا گیاتھا کہ راناثنا ءاللہ کیخلاف ایک ایک ثبوت موجود ہے اوروہ دیں گے ، یہ بات شہریار آفریدی نے بچوں کی قسم اٹھا کر یہ باتیں کی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ حضورﷺ نے فرمایاہے کہ مومن جھوٹا نہیں ہوسکتااوراگر راناثناءاللہ کیخلاف ثبوت نہیں پیش کئے جاتے توان پر الزامات لگانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے ،اس لئے شہریار آفریدی پریس کانفرنس کرکے ان شواہد ، موٹی فائلوں اورویڈیو کوسامنے لائیں ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سرکاری افسران عوام کو غلام سمجھتے ہیں، آئی جی پنجاب کولوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی ہدایت کی ہے ، پی آئی اے اوردیگر اداروں کوبہتر کررہے ہیں، جمہوری حکومت عوام کی ہوتی ہے ، مائنڈ سیٹ آہستہ آہستہ تبدیل ہوگا ،بیرون ملک کام کرنیوالوں کوسہولیات اوران کے اہل خانہ کو ہیلتھ کارڈدیںگے ۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک محنت کرنے والے لوگ اللہ کے بہت قریب ہوتے ہیں، پاکستان بیرون ملک محنت کرکے پیسے بھیجنے والے کے سر پر چل رہاہے ۔ یہ لوگ باہر محنت مزدوری کرتے ہیں اورایک ایک کمرے میں چھ چھ رہتے ہیں ،دو دو نوکریاں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان مزدوروں کی قدر کرنی چاہئے تھی لیکن ہم قدر نہیں کرتے تھے مگرجب سے ہماری حکومت آئی ہے تومیں نے تمام سفارتخانوں کو ہدایت کی ہے کہ ان کاخاص خیال رکھا جائے کیونکہ یہ مجبوری کی حالت میں بیرون ملک نوکری کرنے جاتے ہیں ، ہم نے یہاں ایسے حالات ہی پیدا نہیں کئے کہ وہ پاکستان میں نوکری کرسکیں۔

FOLLOW US