اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر داخلہ احسن اقبال نے چوہدری نثار کی جانب سے اپنے دور میں این جی اوز کیخلاف کاروائی سے متعلق بنائی گئی پالیسی کو مضحکہ خیز قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔ احسن اقبال کی جانب سے چوہدری نثار کو ان کے دور کی پالیسیوں کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔احسن اقبال نے چوہدری نثار کی جانب سے اپنے دور میں این جی اوز کیخلاف کاروائی سے متعلق بنائی گئی پالیسی کو مضحکہ خیز قرار دے دیا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کے دور میں مشکوک سرگرمیوں والی این جی اوز سے متعلق بنائی گئی پالیسی میں خامیاں موجود تھیں
۔ مشکوک سرگرمیوں والی این جی اوز کو جواب جمع کروانے کیلئے 90 روز کا وقت دیا گیا تھا جو کہ ایک مضحکہ خیز عمل تھا۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اب پالیسی میں تبدیلی لاتے ہوئے مشکوک سرگرمیوں والی این جی اوز کیخلاف 60 روز کے اندر اندر کاروائی عمل میں لائے جائے گی۔