Saturday July 19, 2025

مشرف نے کہہ دیا کہ میں اس تاریخ کو آرہا ہوں ، اگر نہ آئے تو پھر۔۔۔وزیرداخلہ نے انتہائی اہم بیان دے ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف نے وطن واپسی کی یقین دہانی کرادی ہے اس لئے اداروں کو کارروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ خصوصی عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے حکم کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عدالت نے پرویز مشرف کی جانب سے واپس آنے کا عندیہ نہ دینے پر انکا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔انھوںنے کہا کہ چودھری نثار دور کے تمام ای سی ایل کیسز کی

توثیق کابینہ سےکرائی جائے گی۔ انھوںنے کہا کہ اگر پرویز مشرف ایک ہفتے میں پاکستان واپس نہ آئے تو عدالت کے حکم پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔