Friday November 29, 2024

ہمت ہے تو سامنے آؤ۔!!!

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول اور سی ایم ایچ مظفر آباد کا دورہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے ڈی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور سی ایم ایچ مظفر آباد کا دورہ کیا۔رمی چیف کا کہنا ہے کہ کشمیرکےمعاملےپرکبھی بھی کسی بھی قسم کاکوئی سمجھوتا نہیں کیاجائےگا،امن کےلیےہماری خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے۔

ڈی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے نےبھارتی فائرنگ سےزخمی شہریوں کی خیریت دریافت کی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر سٹیٹ ڈیزاسٹر سٹیٹمنٹ اتھارٹی احمد رضا قادری نے کہا تھا کہ ہندوستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سویلین آبادی کو نشانہ بنانا بزدلی کی انتہا ہے ایس ڈی ایم اے وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے ۔مقبوضہ کشمیر کے حالات پر بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کو خفت اٹھانا پڑتی ہے اس کے بعد سٹیزن ایکٹ کے بعد ہونیوالے احتجاج نے مودی کو بیک فٹ پر دھکیل دیا ہے اپنے جاری کردہ بیان میں احمد رضا قادری نے کہا تھا کہ اتھارٹی کو خصوصی طور پر ہدایت کی ہے کہ برفانی اور ایل او سی کے قریبی علاقوں میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کا خصوصی سٹاک رکھا گیا ہے آزادکشمیر حکومت اور عوام بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ہندوستان کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔اب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے۔دوسری جانب شاہ محمود قریشی بھی یہی کہہ چکے ہیں کہ دشمن ہمارے امن کی کوششوں کو بُزدلی نہ سمجھے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا ۔

FOLLOW US