Wednesday February 12, 2025

شاہد خاقان عباسی سرکاری ملازمین پر انتہائی مہربان نکلے۔۔۔ بجٹ میں تنخواہیں ، پنشنز ، میڈیکل اور ہائوس رینٹ بڑھا کر کتنا کیا جا رہا ہے؟؟شاندار خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے اپنا آخری بجٹ 27اپریل کو پیش کیا جائے گا ۔ جس میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں اضافے کے حوالے سے بھی انتہائی اہم خبر آگئی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت تنخواہوں کی مد میں 15سے 20فیصد ایڈہاک ریلیف فراہم کررہی ہے جبکہ پنشنرز کےلئے 20سے 25فیصد رقم بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ پنشنرز کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔

اسی طرح ہائوس رینٹ اور رینٹل سیلنگ میں بھی 50فیصد اضافے کا سوچا جا رہا ہے ۔ ملازمین کے میڈیکل الائونس میں 20فیصد اضافے کی اطلاعات ہیں۔