اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین ہاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہناہے کہ پاکستانی خواتین سیاستدانوں کو جنسی ہراساں کیے جانے کا سامنا رہتا ہے ۔ اپنے ایک انٹرویو میں ریحام خان نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی خواتین سیاستدانوں کو جسمانی تعلقات قائم کرنے کی شرط پر پارٹی عہدوں کی آفر کی جاتی ہے ۔
انھوںنے مزید کہاکہ پاکستان میں آزاد صحافت ایک مشکل کام ہے ۔ ریحام خان کا مزیدکہنا تھاکہ انھوںنے کبھی بھی پاکستان تحریک انصاف کی سیاست میں حصہ نہیں لیا بلکہ وہی سب کچھ کیا جو دوسرے سیاستدانوں کی بیگمات کرتی ہیں۔