Thursday February 13, 2025

(ن)لیگ کو ایک اور جھٹکا مشرف دو ر میں بڑی تکلیفیں اٹھانے والی مشہور پاکستانی شخصیت نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہنے والوں میں ارکان اسمبلی کے بعد اب ایک اداکار کا بھی اضافہ ہو گیا۔سٹیج کے معروف اداکار طاہر انجم نے مسلم لیگ (ن)کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اپنے ایک پیغام میں طاہر انجم کا کہنا تھا کہ میرا تعلق شروع سے مسلم لیگ (ن) سے تھا۔ پارٹی کےلئے کئی تکالیف اور صعوبتیں برداشت کیں۔ لیکن اب ہمیں پوچھنے والا ہی کوئی نہیں ہے۔انھی بنیادوں پر مسلم لیگ (ن)کو چھوڑ رہاہوں۔ بلکہ اب میں کسی بھی سیاست جماعت سے تعلق نہیں رکھنا چاہتا۔ طاہر انجم کا کہناتھا کہ میرا مسلم لیگ (ن)سے تعلق ایسا تھا کہ مشرف

دور میں میں پارٹی کے لئے تکلیفیں اٹھانے والوں میں سے ایک تھا۔لیکن اب میری ہمت جواب دے گئی ہے۔ اس اب پارٹی سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔