اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہناہے کہ نوا زشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے معاملے پر وزرات داخلہ نے نیب کی سفارشات کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ہے ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر انجینئر نوید قمر نے سوال کیا کہ نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کیا طریق کار ہے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا گیا؟ اس پر چودھری نثار علی خان نے جواب دیا کہ اس کا فیصلہ وزرات داخلہ نے کرنا ہوتاہے جو نیب کی سفارشات پر عمل کرتی ہے۔ اگر ان سفارشات پر عمل نہیں کیا گیا تو پھر فیصلہ کسی اور
جگہ ہوچکا ہے۔انہوں نے مزید کہا ماضی میں ای سی ایل میں نام ڈالنے کیلئے سفارش چلتی تھی میاں بیوی کی لڑائی بھی ہوتی تو ابھی نام ای سی ایل میں ڈال دیاجاتاتھا،موجودہ س حوالے سے نئی ایس او پی بنائی گئی ہے۔