Thursday February 13, 2025

نوازشریف پر جوتا پھینکنے والے شخص کے ساتھ جیل میں کیا ہو رہا ہے؟؟ اہل خانہ کا لرزہ خیز انکشاف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف پر جوتے سے حملہ کرنے والے شخص پر پولیس کی جانب سے بنا ریمانڈ حاصل کیے حوالات میں بدترین تشدد کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار لاہور کے جامعہ نعیمیہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک شخص نے جوتا دے مارا تھا۔ جوتا مارنے والے شخص کو فوری اسی وقت ن لیگ کے کارکنوں نے قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ جبکہ اب پولیس نے بھی یہی طرز عمل اپنا لیا ہے۔ نواز شریف پر جوتے سے حملہ کرنے والے شخص پر پولیس کی جانب سے بنا ریمانڈ حاصل کیے حوالات میں بدترین

تشدد کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔