اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) زینب قتل کیس میں اہم پیشرفت، زینب کے والد نے ملزم عمران کا تحقیقاتی ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے زینب کے والد کی ریکارڈ حاصل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔واضح رہے کہ زینب کے قاتل عمران علی کو عدالت نے چار بار سزائے موت جبکہ مجموعی طور پر 32لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی تھی۔ عمران علی نے جنوری کے
اوائل میں سات سالہ زینب کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد سفاکانہ طریقے سے قتل کر ڈالا تھا ۔ جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا تھا۔