Wednesday February 12, 2025

عدالت نے مشرف کے خلاف ایسا فیصلہ دے ڈالاکہ سابق صدر نے فوری وطن واپسی کی یقین دہانی کرا ڈالی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خصوصی عدالت نے سابق بصدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کاتحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر تحریر ی جواب دیں۔ عدالت وزرات داخلہ کو سابق صدر کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ معطل کرنے کا بھی اختیاردے دیا ہے۔ سابق صدر کی جانب سے وطن

واپسی کی یقین دہانی اور دستاویزات منسوخ نہ کرنے کی درخواستیں وزرات داخلہ اور دفاع کو13مارچ کو موصول ہو گئی ہیں۔