Sunday January 19, 2025

2 روز سے جاری بارشوں کے بعد موسم کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ

اسلام آباد ۔ : محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بالائی پنجاب کے بعض اضلاع اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ پنجاب اور بالائی سند ھ کے اضلاع میں رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودہا، ساہیوال، ڈی جی خان، فیصل آباد، ملتان، مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان، کشمیر کے اضلاع میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، خضدار، نگرپارکر، ٹھٹھہ، دادو کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران مالم جبہ، مری، استور، سکردو اور بگروٹ میں بھی برف باری ہوئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش نارووال میں 53 ملی میٹر جبکہ سیالکوٹ 25، حافظ آباد 24، منگلا، قصور 20، منڈی بہائوالدین، لاہور، مری 17، گوجرانوالہ، جہلم 16، اسلام آباد 8، راولپنڈی 8، جوہرآباد 7، چکوال 6، گجرات، اٹک 3، نگر پارکر 27، ٹھٹھہ 4، دادو 3، کوٹلی 23، راولاکوٹ 16، گڑھی دوپٹہ 13، مظفرآباد 13، زیارت 16، مسلم باغ 7، ژوب 5، مستونگ 4، کوئٹہ 6، بارکھان، خضدار 2، مالم جبہ 16، بالاکوٹ 15، کاکول، بونیر 7، سیدو شریف 6، لوئر دیر 3، بشام 2، استور 8، اسکردو 5 اور بگروٹ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گی۔

اس دوران مالم جبہ میں11 انچ، مری 5، استور 3، سکردو 2 اور بگروٹ میں ایک انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جمعہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق بگروٹ میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ، پاراچنار، گوپس منفی 4، مالام جبہ، استور، سکردو، کالام منفی 3، ہنزہ منفی 2، چترال اور مری میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

FOLLOW US