Thursday February 13, 2025

پی ٹی آئی کے ایم این اے گلے میں کون سی چیز پہن کر اسمبلی پہنچ گئے۔۔عابد شیر علی نے اس حرکت کا جواب کیسے دینے کا فیصلہ کر ڈالا؟؟حیران کر دینے والی خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ساجد نواز ساجد اضافی بلوں کی وجہ سے بلوں کا بنا ہار پہنے قومی اسمبلی پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق اضافی بلوں کی وجہ سے تحریک انصاف کے رہنماں نے اسمبلی میں نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے پشاور سے رکن اسمبلی ساجد نواز ساجد نے انوکھا احتجاج کیا اور بلوں کا ہار پہنے قومی اسمبلی میں پہنچ گئے۔ساجد نواز ساجد کا کہنا تھا کہ اس وقت میں نے دو کروڑ روپے کے بل اپنے گلے میں پہن رکھے ہیں۔جس کا جوا ب دیتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی خان کا کہنا تھا کہ اگر ایسی بات ہے تو میں بھی بجلی چوری کرنے والے کنڈوں کا ہار پہن کر آ جاتا ہوں۔

عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ بجلی وہاں جاتی ہے جہاں پر بجلی کی چوری کی جائے اور ایسا نہیں ہو سکتا کہ ایک تو بجلی چوری کی جائے اور اوپر سے سینہ زوری بھی کی جائے۔بجلی کے بل کبھی معاف نہیں ہو سکتے کیونکہ یہ ملک بجلی چوروں کے لئے نہیں بنا۔