Sunday January 19, 2025

بھارتی مصنوعات دیگر ممالک سے پاکستان میں درآمد ہونے کا انکشاف، پس پردہ کیا گیم جاری ہے ؟ تازہ ترین خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارتی مصنوعات اور اشیاء دیگر ممالک کی علاقائی بند رگاہوں کے ذریعے پاکستان میں درآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان بھارتی اشیاء کی پیکنگ تبدیل کرکے پاکستان میں درآمد کر دیا جاتا ہے حالانکہ بھارتی اشیاء کی پاکستان میں درآمد پر پابندی عائد ہے اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین ایف بی آرشبر زیدی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بھارتی اشیاء مختلف علاقائی بندرگاہوں پرپیکنگ تبدیل کر کے پاکستان میں درآمد کی جاتی ہیں اس حوالے سے مختلف کیس پکڑے گئے ہیں۔ بھارتی اشیاء کی درآمد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ جعل سازی کے ذریعے بھارتی مصنوعات پاکستان لانے کا سلسلہ بند کرکے رہیں گے، اس سلسلے میں انتظامات کرلیے گئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ بھارتی مصنوعات کی جعل سازی سے پاکستان آمد روکنے کے انتظامات کرلیے گئے ہیں۔ غلط معلومات دے کر بھارتی مصنوعات کی درآمد کا سلسلہ سامنے آیا، کسی اور ملک کے ڈکلیئریشن پر بھارتی مصنوعات درآمد کی جارہی ہیں۔ شبر زیدی نے کہا کہ بھارتی مصنوعات کی درآمد بند کرنے کے انتظامات کرلیے، جعل سازی سے مصنوعات لانے کا سلسلہ بند کرکے رہیں گے۔

FOLLOW US