Sunday January 19, 2025

بڑا تہلکہ :حکومت نواز شریف سے متعلق عدالت میں کیا گیم ڈالنے والی ہے؟ پول کھل گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ جب ن لیگ عدالت میں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیلئے میڈیکل رپورٹس پیش کرے گی توحکومت کی طرف سے اس کی مخالفت کی جائیگی ۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ مجھے اس نظام کے پلیٹ لیٹس 50ہزار سے کم نظر آرہے ہیں اور بڑی تیزی سے کم ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیماری کی سیاست نہیں کرنی چاہئے اور نہ کبھی بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ جو جیل میں بیمار ہوتے ہیں ، وہ ہسپتال میں جاکر ٹھیک ہوجاتے ہیں، بہت سے لوگ ہیں ان کوجاکر دیکھ لیں کہ ہسپتال میں ان کارویہ کیاہوتاہے اور جیل میں ان کارویہ کیا ہوتاہے ؟مظہر عباس کا کہنا تھاکہ جب ن لیگ عدالت میں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیلئے میڈیکل رپورٹس پیش کرے گی توحکومت کی طرف سے اس کی مخالفت کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی صحت خراب ہے لیکن ہماری یہ تاریخ رہی ہے کہ ہم بیماری کی سیاست کرتے ہیں اور بیماری پر سیاست کرتے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(پی آئی سی)پر حملے میں ملوث وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب کے بھانجے غائب ہیں،ان پر ایف آئی آرکیوں نہیں کٹی؟حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آج 3 دن ہونے کو آئے پی آئی سی بند ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت بے بس نظر آ رہی ہے،نااہل حکومت کی وجہ سے پی آئی سی بند ہے، یہ مکافات عمل ہے کہ حکومت کو خود اس سب کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خرم دستگیر نے پی آئی سی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ ڈاکٹرز اور وکلا کا یہ حال ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نا اہلی سے یہ سب ہوا ہے، حکومتی وزیر کو میڈیا کی موجودگی میں زد و کوب کیا گیا۔خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ بدتہذیبی کا یہ وائرس 2014 میں کنٹینر سے نکلا، اب پورے ملک میں پھیل گیا ہے،کنٹینر سے پاکستانیوں کو سول نافرمانی کرنیکی ترغیب دی گئی، حکومت جب اپوزیشن میں تھی تو پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بزرگ مریضوں کو سراسیمگی کی حالت میں نکالا گیا، حکومت سے مطالبہ ہے کہ ذمہ داران کو سزا دے، حکومت کا فرض ہے کہ شہریوں کی جان اور مال کی حفاظت کرے۔

FOLLOW US