Friday February 14, 2025

KPKمیں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی۔۔۔ جیلوں کے قیدی SUPER STAR بن گئے، ،سزائیں ختم اور ایسی ایسی سہولیات مل گئیں کہ ہر قیدی کہےگا۔۔۔اب ادھر سے نہیں جائے گا

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈ)انسپکٹرجنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخواہ شاہد اللہ نے کہاہے کہ خیبرپختونخواہ کی جیلوں میں تمام قیدیوں کو وی آئی پی کا درجہ دے دیاگیاہے۔ جیلوں میں جیمر نصب کئے جارہے ہیں۔ جیلوں کے قوانین میں ترامیم کردی گئی ہیں۔ شانگلا، نوشہرہ، مالاکنڈ اور اپردیر میں نئی جیلیں تعمیر کی جائیں گی۔ جیلوں میں سولر سسٹم بھی لگائے

جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںبدھ کے روز ایبٹ آباد جیل کے دورے کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ قبل ازیں آئی جی جیل خانہ جات نے ایبٹ آباد جیل میں کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور قیدیوں سے ان کے مسائل دریافت کئے۔ میڈیا بریفنگ کے دوران آئی جی جیل خانہ جات کا کہناتھا کہ میں پچھلے چارماہ کے دوران جو ایسی اصلاحات کی گئی ہیں جو کہ پچھلے بیس سالوں میں بھی کسی نے نہیں کیں۔ قیدیوں کے قوانین میں ترامیم کی گئیں۔ 1995ء کے بعد پہلی مرتبہ جیلوں کے قوانین میں ترامیم کی گئیں۔ خیبرپختونخواہ کی جیلوں میں اے اور بی کلاسیں ختم کردی گئی ہیں۔ اب تمام قیدیوں کو وی آئی پی کا درجہ دے دیاگیاہے۔ جیلوں میں لوئرکلاس کو ختم کردیاگیاہے۔ تمام قیدی اپرکلاس میں ہیں۔ تمام قیدیوں کو اپرکلاس کے قیدیوں جیسی یکساں سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ جیلوں میں قیدیوں کو بیڑیاں پہنانے اور کوڑے مارنے جیسے قوانین کو ختم کردیاگیاہے۔ ایبٹ آباد میں تعمیر ہونیوالی ڈسٹرکٹ جیل شہریوں کیلئے بڑا تحفہ ہے۔ جیل نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات درپیش تھیں۔ ہری پور اور مانسہرہ کی جیلوں سے روزانہ ملزموں کو لانا اور لے جانا ایک مسئلہ تھا۔ جوکہ جیل کی تعمیر کے بعدختم ہوگیاہے۔ اب اس جیل سے ملزمان کو

عدالتوں میں پیش کرنے میں بھی آسانی ہورہی ہے۔ خیبرپختونخواہ کی جیلوں میں عملے کی کمی کی وجہ سے نیا عملہ بھرتی کیاجارہاہے۔ پچھلے کافی عرصہ سے جیل کے عملے کی ترقیاں بھی رکی ہوئی تھیں۔ ہم نے خاکروب سے لیکر سپرنٹنڈنٹ تک تمام لوگوں کو ترقیاں دے دی ہیں۔ ایبٹ آباد جیل کو ہمارے حوالے کردیاگیاہے۔ اگلے دو ماہ میں پشاور ،ہنگوجیل بھی ہمارے حوالے کردی جائے گی۔ سوات، صوابی جیل کا تعمیراتی کام جاری ہے۔شانگلا،نوشہرہ، مالاکنڈ اوراپردیر میں جیل کی تعمیر کیلئے ہم نے اراضی خرید لی ہے۔ ان اضلاع میں نئے جیلوں کی تعمیر کی جائے گی۔ نئی جیلوں کی تعمیر کے بعد جیلوں میں قیدیوں کی زیادہ تعداد کم ہو جائے گی۔ آئی جی جیل خانہ جات نے مزید بتایاکہ جیلوں میں قیدیوں کے کھانے کا مینو ہم نے بہت بہتر کردیاہے۔ نئے مینو میں دال سے لیکر مرغی کے گوشت، بیف ، مٹن ،چاول وغیرہ تک فراہم کیاجارہاہے۔خیبرپختونخواہ کی تمام جیلوں کو لوڈشیڈنگ فری بنایاجارہاہے۔ اور تمام جیلوں میں سولرپینل نصب کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔