Thursday April 24, 2025

پانامہ لیکس میں ملوث وہ نام جس نے کام کرنا بند کر دیا ۔۔۔اثاثوںکی تحقیقات کب سے شروع ؟؟بڑی خبر

پاناما سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاناما لیکس سکینڈل میں ملوث قانونی فرم موساک فونسیکا کو رواں ماہ بند کردیا جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آف شور کمپنیاں رجسٹر کرنے والی وسطی امریکی ملک پاناما کی قانونی فرم موساک فونسیکا نے اپنے آپریشنز بند کرنے کا اعلان کردیا۔ موساک فونسیکا نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں تمام پبلک آپریشنز کو مکمل طور پر بند کردیا جائے گا، پاناما لیکس سامنے آنے کے بعد کمپنی کیخلاف حکومتی کارروائیوں، میڈیا مہم اور معاشی نتائج سے اسے ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے یہ اقدام کیا جارہا ہے۔

موساک فونسیکا نے بتایا کہ خفیہ اثاثوں کی چھان بین سے متعلق اعلیٰ حکام، سرکاری و نجی تنظیموں کی درخواستیں نمٹانے کیلئے کمپنی کا چھوٹا گروپ کام جاری رکھے گا۔ پاناما سکینڈل کے بعد موساک فونسیکا نے گذشتہ سال اگست میں بیرون ملک زیادہ تر دفاتر بند کردیے تھے تاہم اب کاروبار مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔