Monday January 20, 2025

قابلیت وہ جو سر چڑھ کر بولے۔۔۔!!!بِل گیٹس بھی ڈاکٹر عمر سیف کی صلاحیتوں کے معترف، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) ڈاکٹر عمر سیف کے نئے پراجیکٹ میں بل گیٹس نے سرمایہ کاری کر دی، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سابق چیئرمین دنیا بھر میں سروے کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی مدد سے کرنے کا سسٹم بنائیں گے۔ نیلسن ہو یا گیلپ جیسے بڑے ادارے، انسانوں کی مدد سے سرویز کرتے ہیں، یہ 72 ارب ڈالر کی صنعت ہے،لیکن اب ڈاکٹر عمر سیف نے اسے بدلنے کی ٹھانی ہے،وہ ایک ایسا سسٹم بنا رہے ہیں جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے خود بخود سرویز کر کے نتائج اخذ کرے گا۔

پاکستان کے اس فرزند کی سوچ نے بل گیٹس کو بھی قائل کر لیا،اور وہ اس پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں،یوں ڈاکٹر سیف پہلے پاکستانی ہیں جن کے پراجیکٹ میں بل گیٹس نے براہ راست سرمایہ کاری کی،ڈاکٹر سیف کی قابلیت اور کام کو دنیا بھر میں سراہا گیا ،ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے ینگ گلوبل لیڈر ایوارڈ، گوگل فیکلٹی ریسرچ ایوارڈ سے نوازا گیا. ایم آئی ٹی کی جانب سے ڈاکٹر سیف کا نام35 عالمی موجد کی فہرست میں شامل کیا گیا ،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا چیئرمین کے طور پر انہوں نے تین سو کے قریب ٹیکنالوجی منصوبے مکمل کئے,ڈاکٹر سیف نے ہی پنجاب میں یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی قائم کی اور اس کے پہلے وائس چانسلر بھی مقرر ہوئے۔

FOLLOW US