Friday February 14, 2025

عمران خان کو جوتا مارنے والا بندہ بالکل ہمارا ہی تھا، اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ ۔۔۔۔رانا ثنا اللہ نے ایسا اعتراف کر ڈالا کہ ہر کوئی چونک گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے اعتراف کیا ہے کہ عمران خان پر جوتا پھینکنے والے شخص کا تعلق ہم سے ہی ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کو جوتا مارنے والے شخص مرزا رمضان کا ہم سے تعلق ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مرزا رمضان ہمارے یو سی چئیرمین کا بھائی اورمسلم لیگ ن کا ورکر ہے۔وہ ہماری میٹنگز میں اورہر جگہ ہمارے ساتھ ہوتا ہے اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ وہ عمران خان کو جوتا مارنے ہی گیا تھا، اس نے اپنے بیان میں خود کہا کہ میں گھر بیٹھا تھا ، مجھے غصہ آیا اور میں عمران خان کو جوتا مارنے وہاں چلا گیا جس کو ہم بھی تسلیم کرتے ہیں لیکن یہ کہنا کہ

اسے شہریار نے کہا تھا غلط ہے، ہم نے بعد میں بھی اس کی مذمت بھی کی،اور اسے بھی کہا کہ یہ تم نے غلط کیا ہے ۔ اگر ہمیں اپنی عزت عزیز ہے تو ہمیں دوسروں کی بھی عزت کرنی چاہئیے۔