Monday January 20, 2025

رینجرز طلب۔۔۔!!! پنجاب کے اہم مقامات کو کتنے مہینوں کے لیے رینجرز کے حوالے کر دیا گیا؟ بڑی خبر

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے اہم مقامات رینجرز کے حوالے، سیکورٹی خدشات کے پیش نظر گورنرہاؤس،وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ، سول سیکریٹریٹ ،پنجاب اسمبلی سمیت اہم مقامات پر رینجرز تعینات کر دی گئی ہے، رینجرز کی خدمات تین مہینوں کے لیے حاصل کی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ممکنہ واقعہ کےخدشات کےپیش نظر اور آئندہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رینجرزتعینات کی، رینجرزکی خدمات 3 ماہ کےلئےلی گئی ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب کے اہم مقامات پررینجرزتعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، گورنرہاؤس،وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ پر رینجرزتعینات سول سیکریٹریٹ ،پنجاب اسمبلی اوراہم مقامات پررینجرزتعینات کی گئی ہے۔، محکمہ داخلہ پنجاب سے رینجر کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ کو پی آئی سی میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی اورتوڑ پھوڑ کے واقعہ کے بارے میں ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی ۔ یہ رپورٹ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی جانب سے پیش کی گئی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت کی رٹ کوہرصورت بحال رکھا جائے گا، پی آئی سی میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی اورتوڑپھوڑ بلاجواز اورغیر قانونی عمل ہے،جن وکلاء نے قانون ہاتھ میں لیا ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی،ڈاکٹروں،پیرا میڈیکل سٹاف،مریضوں اوران کے لواحقین کے ساتھ ایسا ناروا سلوک کسی صورت قابل برداشت نہیں،جن کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ان کے ساتھ کھڑے ہیں،ہنگامہ آرائی کے دوران علاج نہ ملنے سے بعض مریضوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دلی دکھ اورافسوس ہوا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ہمدردیاں جاں بحق مریضوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں،صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان پر تشدد کا واقعہ افسوسناک ہے،ہماری تمام تر ہمدردیاں مظلوموں کے ساتھ ہیں،اس واقعہ پر نہ صرف انصاف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا بھی نظر آئے گا،ظالم کو قانون کے تحت سزا ضرور ملے گی،سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ہسپتال میں ہنگامہ آرائی اورتشدد کے ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے،ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں کہ ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے کی سروسز کو فوری طورپر بحال کیا جائے، جبکہ ہسپتال کو پہنچنے والے نقصانات کو بلاتاخیردرست کیا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے، اجلاس میں صوبائی وزراء راجہ بشارت،ڈاکٹر یاسمین راشد،ہاشم ڈوگر،انصر مجید خان،فیا ض الحسن چوہان،تیمور بھٹی،چیف سیکرٹری، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب،انسپکٹرجنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،کمشنر لاہورڈویژن،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام اوراعلی افسران نے شرکت کی ۔

FOLLOW US