راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک 4کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے مختلف علاقوں اوچ، سبی، ڈیرہ مراد جمالی اور مشونگ میں کارروائیاں کیں، اس دوران فائرنگ میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا جبکہ4دہشتگردوں کو
گرفتار کر لیا گیا، آپریشن کے دوران فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ہے برآمد کیے گئے اسلحہ میں آئی ای ڈیز، ڈیٹونیٹر بارود اور مختلف اقسام کا اسلحہ شامل ہے۔