Monday January 20, 2025

لاہورمیٹرو ٹرین منصوبے کی آزمائشی سروس کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نہیں بلکہ کون کرے گا؟حکمران جماعت نے بڑا فیصلہ کرلیا

لاہور(این این آئی)اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی آزمائشی سروس کا افتتاح کل (منگل) کو کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی بجائے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور دیگر افتتاح کریں گے، مسلم لیگ (ن) عوام کو میٹرو ٹرین کا منصوبہ دینے پر آج پیر کے روز اپنی قیادت سے اظہارتشکراور جشن بھی منائے گی۔ اعلان کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی آزمائشی سروس (ٹیسٹ رن) کا افتتاح کل (منگل) کو کیا جائے گا جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق مصروفیات کی وجہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی بجائے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور دیگر رہنما افتتاح کریں گے۔دوسری

جانب مسلم لیگ (ن) کے مطابق آج پیر کے روز قیادت سے اظہار تشکرکیاجائے گا جس کیلئے اراکین اسمبلی، رہنماؤں اور کارکنوں کو آج جی پی او چوک میں بنائے گئے اسٹیشن پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس نے بھی کسی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تیاریاں کر رکھی ہیں۔

FOLLOW US