ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے قافلے کی بے احتیاطی نے قیمتی جان لے لی ۔ سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وئی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملتان میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قافلے میں ایک گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار جاںبحق ہو گیا ۔ جاں بحق پولیس اہلکار کے حوالے سے تفصیلات آنے کا سلسلہ باقی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس میاں نوازشریف
کی لاہور ریلی کے دوران بھی قافلے کی گاڑی کے نیچے ایک دس سالہ بچہ کچلا گیا تھا ۔