Friday June 14, 2024

اوئے چوروں کے چمچے،،چپ کرکے بیٹھ،،،تو ماما لگتا ہے؟؟؟کیپٹن صفدر کو تحریک انصاف کے عارف علوی نے لڑائی کے دوران کیا کہہ ڈالاکہ وہ انھیں مارنے کےلئے ہی دوڑ پڑے ؟؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں ایم این اے کیپٹن (ر) صفدراور عارف علوی کے مابین شدید جھڑپ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ایوان زیریں میں گالی گلوچ اور نعرے بازی اپنی انتہا کوپہنچ گئی ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کیپٹن صفدر نے بھاشا ڈیم کی تعمیر کے معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ 28ارب روپے کی لاگت سے یہ ڈیم تعمیر کیا جا رہا تھالیکن 28جولائی کے متنازعہ فیصلے کی وجہ سے ڈیم کی تعمیر روک دی گئی ۔داسو اور تربیلا ڈیم بھی بن رہا ہے ۔چیف جسٹس کوان ڈیموں کی طرف بھی دیکھنا چاہیے ان کے فیصلے نےملک کا نقشہ تک بگاڑ کر رکھ دیا۔ پانچ ججوں کے فیصلوں سے ترقی کا پہیہ رک گیا۔ اس بیان پر تحریک انصاف کے ارکان اٹھ کھڑے ہوئے ۔اوراحتجاج شروع کر دیا۔عارف علوی نے کیپٹن (ر)صفدر کو جواب دیا کہ بکواس بند کرو، چپ کر او چوروں کا چمچہ۔

ن لیگ کے رکن اسمبلی میاں عبد المنان نے کہا کہ تم سپریم کورٹ کے مامے لگتے ہو۔ عارف علوی نے جواب میں کہا ہاں میں ہوں۔میاں منان نے تحریک انصاف اور عارف علوی پر لعنتوں کے نعرے لگائے۔ کیپٹن صفدر کو پاس بیٹھے مسلم لیگ (ن) کے ارکان عارف علوی کی طرف بڑھنے سے روکتے رہے۔ پیپلز پارٹی کے رکن عبدالستار بچانی نے کیپٹن صفدر کوٹھنڈا کیا۔

FOLLOW US