Sunday February 23, 2025

آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت۔۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ سے نیا حکم جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق صدرآصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا،عدالت نے مکمل طبی معائنہ کرکے تفصیلی رپورٹ11 دسمبر تک جمع کرانے کا حکم دیدیا اور سماعت ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق

پر مشتمل خصوصی بنچ نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر سماعت کی،سابق صدر کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسارکیا کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کوئی میڈیکل بورڈ بھی بنا ہے ؟کیا کوئی تازہ رپورٹ ہے؟وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ جی !میڈیکل بورڈ بنا تھا،آصف زرداری کو دل کا مرض لاحق ہے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسارکیا کہ میڈیکل بورڈکس نے بنایاتھا؟فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ میڈیکل بورڈپنجاب حکومت نے بنایاتھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ چیف ایسا کرتے ہیں ڈائریکٹر پمز کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ بنا دیتے ہیں مڈاکٹرز کی رپورٹ پر فیصلہ کرلیتے ہیں ،عدالت نے آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر خصوصی بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا،عدالت کا درخواست گزارکے معالج سمیت خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا،عدالت نے آئندہ سماعت تک نئی میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے فریال تالپور کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیااورسماعت 11 دسمبرتک ملتوی کردی۔