اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ن لیگ کے دو رہنماوں نے عمران خان سے ہاتھ ملا لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اسلام آبادکے میڈیا کوآرڈینیڑ طارق دلدار چوہدری اور (ن) لیگ اسلام آباد کے سینئر نائب صدر راجہ طاہر نواز نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ان کی رہائش پر ملاقات کی ،ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے مسلم لیگ(ن) سے علیحدگی اور پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ملاقات میں پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر،اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن میں قائد حزب
اختلاف علی اعوان ،اسلام آباد کے صدر خرم نواز اور الیاس مہربان بھی شریک تھے۔اس موقع پر دونوں رہنماو¿ں طارق دلدار اور طاہر نواز نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔