بنوں (آن لائن)جانی خیل میں سیکورٹی فورسز اور مبینہ شدت پسند وں کے مابین جھڑپ میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے جوابی کارروائی میں مبینہ شدت پسند ہلا ک ہوگیا۔ذرائع سے اطلاع ملی کہ مبینہ طور پر تحریک طالبان پاکستان اخترمحمد گروپ سے تعلق رکھنے والے حنیف اللہ تھانہ جانی خیل کی حدود میں واقعہ ممتن خیل میں موجود ہے فورسز نے ٹھکانہ پر چھاپہ لگایا مبینہ شدت پسند نے سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شاہ روخ خان ولد محمد عنایت ساکن جہلم پنجاب شہید جبکہ سپاہی بلال مشتاق، سپاہی محمد رمضان، سپاہی محمد کامران زخمی ہوگئے سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں مبینہ شدت پسند حنیف اللہ مارے گئے شہید اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا مبینہ شدت پسند سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔