Friday November 29, 2024

لاہور کے شہریوں کے ارمانوں پر پانی پھر گیا، 10 دسمبر کو شہری ٹرین پر سفر نہیں کر سکیں گے، منصوبے کو عوام کیلئے کب کھولا جائے گا، نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

لاہور: لاہور کے شہریوں کے ارمانوں پر پانی پھر گیا، 10 دسمبر سے اورنج لائن ٹرین میں سفر نہیں کر سکیں گے، ٹھیکے دار نے منصوبے کے سیفٹی آڈٹ کیلئے 3 ماہ کا وقت مانگ لیا، رواں ماہ صرف علامتی افتتاح کیا جائے گا، عوام ٹرین پر اگلے برس اپریل کے ماہ سے سفر کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین پر سفر کرنے کیلئے بے تاب لاہور کے شہریوں کے ارمانوں پر پھر سے پانی پھیر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ فی الحال منصوبے کا سیفٹی آڈٹ کیا جائے گا اور لوگ ٹرین پر سفر نہیں کر سکیں گے۔ ٹھیکے دار 3 ماہ کیلئے ٹرین کو بنا مسافروں کے چلا کر سیفٹی آڈٹ مکمل کرے گا۔ پھر اگلے برس اپریل کے ماہ سے لوگ ٹرین پر سفر کر سکیں گے۔

جبکہ 10 دسمبر سے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا صرف علامتی افتتاح کیا جائے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین 10 دسمبر کو چلانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اس حوالے سے اجلاس بھی جاری ہے۔اورنج ٹرین پر سبسڈی دینے اور ٹکٹ طے کرنے سے متعلق اہم تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔اونج لائن ٹرین کا ٹکٹ 40 روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے سالانہ 6 ارب سبسڈی دینے کی تجویز دی گئی ہے۔محکمہ خزانہ کی جانب سے ٹکٹ 50روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ زیادہ سبسڈی نہیں دے سکتے۔ واضح رہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ ن لیگ کی حکومت نے شروع کیا تھا۔ لیکن سیاسی ایشو کی بناء پر منصوبہ دو سال کی تاخیرکا شکار رہا۔وزیراعظم نے کہا تھا کہ ، اس منصوبے کی وجہ سے پنجاب حکومت کو سالانہ اربوں روپے کا خسارا ہوگا، منصوبے کے خسارے کو کم کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

FOLLOW US