Wednesday January 22, 2025

ماہ دسمبر میں وفاقی سرکاری ملازمین کی مجموعی طورپر 11 چھٹیاں،موجیں ہوگئیں

اسلام آباد(آن لائن) ماہ دسمبر میں وفاقی سرکاری ملازمین کو 11 چھٹیاں مل گئیں، رواں ماہ میں وفاقی ملازمین کو 25دسمبر کی چھٹی اور ہفتہ وار تعطیلات ملا کر کل 11چھٹیاں ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق دسمبر کا مہینہ سرکاری و نجی شعبہ کے ملازمیں کیلئے خوشخبری لے کر آیا ہے۔ رواں ماہ دسمبر میں سرکاری و نجی شعبہ دونوں کے ملازمیں کو معمول سے زیادہ چھٹیاں ملیں گی۔خاص کر وفاقی سرکاری ملازمیں کی زبردست موج ہوگی اور انہیں 11 چھٹیاں ملیں گی۔بتایا گیا ہے کہ اس مرتبہ ماہ دسمبر ایک منفرد مہینہ ہے کیونکہ رواں ماہ میں اتوار، پیر اور

منگل کے ایام پانچ پانچ مرتبہ آئینگے۔۔ماہ دسمبر میں وفاقی ملازمین کو 25دسمبر کی چھٹی ملا کر کل 11چھٹیاں ہوں گی جبکہ صوبائی ملازمین 6 چھٹیاں گزاریں گے۔ یوں رواں ماہ دسمبر سرکاری ملازمیں کیلئے چھٹیوں کا مہینہ ثابت ہوگا۔ رواں ماہ میں معمول سے زیادہ ہفتہ وار تعطیلات ہونے اور موسم کی تبدیلی کے باعث ملک کے شمالی علاقہ جات میں سیاحوں کا رش بھی معمول سے زیادہ ہونے کاامکان ہے۔

FOLLOW US