Wednesday January 22, 2025

انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔!!! موت کی آغوش میں لیٹی ہوئی یہ لڑکی دراصل کون ہے؟ حقیقت سامنے آتے ہی پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ، سوشل میڈیا پر مظلوم بیٹی کے حق میں آوازیں بُلند

سرگودھا (نیوز ڈیسک ) سرگودھا میں کاسمیٹک پر کام کرنے والی لڑکی کو قتل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق زیادتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے،ایسے واقعات رُکنے کا نام ہی نہیں لے رہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی بظاہر تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔خاص طور پر خواتین عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ گذشتہ کچھ دنوں میں کئی ایسے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں لڑکیوں کو اغوا کیا جاتا ہے،زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا جاتا ہے۔جب کہ ملزمان آزاد پھر رہے ہوتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ایسے واقعات رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے۔حال ہی میں سرگودھا میں ایسی لڑکی کو قتل کر دیا گیا جو گھر سے باہر روزگار کمانے جاتی تھی۔بتایا گیا ہے کہ لڑکی کاسمیٹک کی دکان پر چند ہزار روپے کی تنخواہ پر کام کرتی تھی۔گذشتہ روز نامعلوم افراد لڑکی کو اغوا کر کے لے گئے۔زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد لڑکی کو قتل کر دیا۔اور لاش اسپتال کے باہر پھینک کر فرار ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ لڑکی کی لاش صادق اسپتال کے باہر سے ملی۔سوشل میڈیا پر لڑکی کو قتل کیے جانے کے بعد کی تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے۔جس پر صارفین نے سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ اب سرگودھا میں بھی درندگی بڑھ رہی ہے اور بیٹیاں غیر محفوظ ہو گئی ہیں۔صارفین نے لڑکی پر ظلم ڈھانے والے ملزمان کو گرفتار کر کے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے گذشتہ روز میلسی میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں پر دو بچیوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔ملزم نے ایک بچی کے ساتھ زیادتی کی۔خوف کی وجہ سے دونوں کو قتل کر دیا اور لاشیں کھیتوں میں پھینک دیں۔

FOLLOW US