Wednesday January 22, 2025

پیپلز پارٹی کے اہم ترین رہنما نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

لاہور : پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کی ٹائون شپ آمد، کارکنوں نے اعجازاحمدچوہدری کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا ، پارٹی کے نئے شامل ہونے والوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں پیپلزپارٹی لاہور کے اہم رہنماء بوبی خان نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ، تقریب سے اعجازاحمدچوہدری کا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خوش آمدید کہتا ہوں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو درست سمت پر ڈال دیا ہے ، تحریک انصاف کی حکومت ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے میں کوشاں ہے ، تقریب میں حضرات خان ،عارف بلوچ، سردار شبیر، ملک عابد ، تاجی بھائی ، استاد ادریس ، سید علمبردار شاہ رضوی، سرور شاہ ، شاہ زمان ، مقدس شاہ سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ اور پی ٹی آئی کارکن شامل تھے ۔

FOLLOW US