Wednesday January 22, 2025

عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

رحیم یارخان : بروز جمعرات کو رحیم یارخان میں خواجہ غلام فرید کے سالانہ عرس پر عام تعطیل کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ معروف صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید کے سالانہ عرس مبارک پر 5 دسمبر بروز جمعرات کو ضلع رحیم یار خان میں عام تعطیل ہو گی۔ اس سلسلے میں ڈی سی رحیم یار خان جمیل احمد جمیل نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس موقع پرتمام کالجز او یونیورسٹیز بند رہیں گیں ۔ جبکہ سرکاری ادارے بھی بند رہیں گے۔

FOLLOW US