Tuesday September 9, 2025

کنڈيکٹرتبديل کرنےسےمسائل حل نہيں ہوں گےاحسن اقبال اقبال نے وزیراعظم کو ڈرائیور قرار دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نون ليگ کے سيکريٹری جنرل احسن اقبال نے حکومت پر کڑی تنقيد کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ وزيراعظم قومی معاملات پر سياست کرنا بند کريں، اپنی ناکامياں چھپانے کے ليے فوج اور آرمی چيف کے پيچھے نہ چھپيں،يہ قوم کے ادارے ہيں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزيراعظم، آرمی چيف کی تقرری کی طرح چيف اليکشن کمشنر کی تقرری پر

بھی بحران پيداکرنے جارہے ہيں۔احسن اقبال نے وزيراعظم کو خراب ڈرائيور بھی قرار دے ديا اور کہا کہ کنڈيکٹر تبديل کرنے سے مسائل حل نہيں ہوں گے۔انھوں نے حکومت پر تنقيد کرتے ہوئے کہا کہ وزراء نے آرمی چيف کے تقرر پر دنيا ميں مذاق بناديا،وزيراعظم کس بات پر قانونی ٹيم کو شاباش دے رہے ہيں؟ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ادارے کسی جماعت کےنہيں قوم کے ہيں،ان پر سياست نہ کريں ۔