Monday January 20, 2025

منشیات برآمدگی کیس رانا ثنا اللہ کی پیشی پر بدنظمی پولیس لیگی کارکنوں اور وکلا پر جھپٹ پڑی تشویشناک اطلاعات موصول

لاہور(ویب ڈیسک)رانا ثنا اللہ کی پیشی پر کمرہ عدالت کے باہر بدنظمی کے باعث پولیس کا لیگی کارکنوں اور وکلا سے جھگڑا ہو گیا جس پر راناثنا اللہ کے وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا،عدالت نے کیس کی سماعت14 دسمبر تک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات کورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنا اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،اے این ایف نے لیگی رہنما راناثنا اللہ کو انسداد منشیات کورٹ میں پیش کردیا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،لیگی رہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعدادعدالت کے باہر موجودتھی جبکہ سکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔

رانا ثنا اللہ کی پیشی پر کمرہ عدالت کے باہر بدنظمی کے باعث پولیس کا لیگی کارکنوں اور وکلا سے جھگڑا ہوگیا، رانا ثنا اللہ کے وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا، طاہر خلیل سندھو نے الزام عائد کیا ہے کہ وکلا کو سیکیورٹی اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے،عدالت نے کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ دوسری جانب ایک کبر کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے نے اپنی وزارت کی ناکامی کا اظہار کر دیا ہے۔انھوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے وہ کام نہیں کر سکا جو میں چاہتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل اوون سی پیک کا حصہ ہے اورہر صورت مکمل ہو گا،ایم ایل اوون عمران خان کی قیادت میں مکمل ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے میں کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ چیئر مین ریلوے سلطان سکندر کی ملازمت میں توسیع چاہتا تھا لیکن توسیع دینا میرے اختیار نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں وہ سیاستدان ہوں جو کہ دیوار کے دوسری طرف دیکھ سکتا ہوں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ ریلوے افسران اور ملازمین بہت زیادہ صلاحیتوں کے حامل ہیں جن کی محنت سے ریلویز بہتری کی طرف جا سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ریلوے مڈل مین کی سواری ہے اور روڈ ٹرانسپورٹ پر مسائل ہونے کی وجہ سے ریل پر سفر کرنیوالے مسافروں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

FOLLOW US