Wednesday January 22, 2025

ہمارے ہاں روایت ہے اقتدار میں ہوں تو جمہوریت ورنہ جمہوریت ختم، حقیقی تبدیلی کیلئے کیا کرنا ہوگا؟اسد عمرکھل کر بول پڑے

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں روایت یہ ہے کہ اقتدار میں ہوں تو جمہوریت اقتدار سے نکل جائیں تو جمہوریت ختم ہوگئی، حقیقی تبدیلی کیلئے سوچ میں تبدیلی لانا ہوگی، عوام کی زندگی میں بہتری لانے کی جدو جہد جاری رہے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبی بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب ہے کہ لوگوں کو ان کے حقوق ملیں۔ انہوں نے کہاکہ حقیقی تبدیلی کیلئے سوچ میں تبدیلی لانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک

عمران خان وزیراعظم اور تحریک انصاف کی حکومت ہے، عوام کی زندگی میں بہتری لانے کی جدو جہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی عوام کی زندگی میں بہتری نظر آنا بھی شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں روایت یہ ہے کہ میں اقتدار میں ہوں تو جمہوریت، اور اقتدار سے نکل گیا تو جمہوریت ختم ہوگئی۔انہوں نے کہاکہ کچھ وزیر شکایت بھی کرتے ہیں کہ وہ ہر ہفتے کہاں سے عوامی زندگی میں بہتری کی رپورٹ لاکر پیش کریں؟۔

FOLLOW US