Wednesday January 22, 2025

شیخ رشید کی بڑھکیں بھی کام نہ آئیں۔۔۔!!! معاملات طے، مریم نواز کو بیرون ملک روانہ کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں

لاہور(نیوز ڈیسک) خاتون اینکرنادیہ مرزا نے کہا ہے کہ مریم نواز جلد لندن چلی جائیں گی، مریم نوازکونوازشریف کے بون میروٹیسٹ کے میچ کیلئے بطور ڈونربلایا جائے گا،مریم نوازنے عدالت میں پاسپورٹ بحال کرنے کیلئے درخواست بھی دے دی ہے۔انہوں نے ن لیگ کی مرکزی رہنماء مریم نواز کی لندن روانگی سے متعلق
انکشاف کیاکہ مریم نوازملک سے جانے والی ہیں، مریم نوازکی لندن روانگی کیلئے ماحول بنایا جارہا ہے۔ماحول کس طرح بنایا جاتا ہے اس کا اندازہ ایک حال ہی میں بنائے گئے ماحول سے لگایا جاسکتا ہے۔نوازشریف جب باہر گئے توڈاکٹرعدنان بڑے متحرک رہے، ٹویٹس کیے جارہے تھے کہ نوازشریف شدید بیمار ہیں ، حکومتی ٹیم بھی کہنے پر مجبور ہوگئی کہ نوازشریف واقعی بہت بیمار ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے بھی کہا کہ نوازشریف بڑے بیمار ہیں ۔حسین نواز نے کہا کہ میاں صاحب کا پی ای ٹی اسکین ہونا ہے، یہ ٹیسٹ بون میروکا ہوتا ہے۔حسین نواز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام نوازشریف کی صحت کیلئے دعا کریں۔نادیہ مرزا نے بتایا کہ جب بون میرو کی خبر نہیں آئی تھی۔لیکن اب نکشاف ہواکہ ڈاکٹرنوازشریف کے بون میروٹیسٹ کیلئے بون میروٹرانسپلانٹ کرنے کی بات ہوگی۔ ڈاکٹرزبون میرو کیلئے امریکا جائیں گے۔ اس ٹیسٹ کیلئے ایسا ڈونرچاہیے ہوگا جس کا خون میچ کرے گا۔اس کو ٹیسٹ کوایم آر ڈی یعنی نام دیا جاتا ہے۔یہ ڈونر مریم نوازہوں گی۔اس طرح مریم نوازباہر جائیں گی۔ مریم نوازنے لاہورہائیکورٹ میں پاسپورٹ بحال کرنے کیلئے درخواست بھی دے دی ہے۔ مریم نوازکو پہلے بھی ضمانت نوازشریف کی تیمارداری کیلئے ملی تھی۔نوازشریف کا ٹیسٹ ہوگیا ہے، لیکن پھر ٹیسٹ کی رپورٹ آئے گی۔ ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد میچ کرنے کیلئے ڈونرڈھونڈا جائے گا اور اس کیلئے ڈونر مریم نوازہوں گی یوں مریم نواز بھی باہر چلی جائیں گی۔

FOLLOW US