Wednesday January 22, 2025

پارلیمان پر تالے ، میڈیا پرپابندی ، معیشت تباہ اور عوام کا روز گار بند۔۔حکومت کی نااہلی ثابت ہوگئی ، وزیر اعظم کو کیا کہہ دیا گیا؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمان پر تالے ، میڈیا پرپابندی ، معیشت تباہ اور عوام کا روز گار بند کر نے والے مافیا ہیں ، چا روز تک سپریم کورٹ میں آپ کی حکومت کی نااہلی ثابت ہوگئی ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان مافیاز مافیاز کہتے رہے،سمری میں ردوبدل کیا مافیاز نے کیا تھا؟ مافیا تو آپ خود ہیں، شہباز شریف کے حوالے سے بات کرنے والے ابھی تک ایک دھیلہ کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے ،آپ کے کوئی شواہد ہیں تو پراپیگنڈا کی بجائے عدالتوں میں پیش کریں ،

سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد قیادت سے مشاورت اور متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر آئندہ کی حکمت عملی بنائیں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان پر اس وقت مافیا مسلط ہے ،ملک کی پالیمنٹ ،اپوزیشن، معیشت اور میڈیا بند ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ترقی کی شرح کم اور مہنگائی میں اضافہ ہوا،دوسروں کو مافیا اور خود لوگوں کا روز گار بند کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ میں حکومت کی نالائقی واضح ہو گئی ہے ، دن میں جو سمریوں میں ردوبدل ہوا وہ آپ کے مافیا نے کیا ؟اکاوٹیبیلٹی بیورو صرف جس کے نام کے آخر میں شریف آتا ہے اس کا احتساب کرتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ 6 ماہ بعد بھی شہباز شریف کیخلاف کوئی ریفرنس نہیں بنایا جا سکا،چیرمین نیب کہتے تھے کہ ہوائوں کے رخ بدل رہے ہیں یہ تو پھر رخ ہماری طرف ہی آ رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ سے درخواست کرتی ہوں کہ دوسری عدالتوں اور نیب میں کیا ہو رہا ہے ؟ اس معاملے کو دیکھے ۔ انہوںنے کہاکہ دبائو ڈال کر ریفرنس بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ترجمان مسلم لیگ (ن )مریم اورنگزیب نے کہاکہ سب کو علم ہوچکا ہے کہ ایک مافیا حکمران اس ملک پر مسلط ہیں ،اس وقت روزگار سے لے کر انڈسٹری اور عوام کو دو وقت

کی روٹی تک میسر نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کو سزائے موت کی چکیوں میں بند کردیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ان سے اگر ترقی کی شرح کم ہونے اور مہنگائی کی شرح 13 فیصد تک بڑھ جانے کا پوچھ لیا جائے تو اپوزیشن کو مافیا، چور، اور ڈاکو کہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مافیا وہ ہوتا ہے جو پارلیمان پر تالے، میڈیا پر پابندی اور عوام کا روز گار بند ہوجاتا ہے ، چار روز تک سپریم کورٹ میں آپ کی حکومت کی نااہلی ثابت ہوگئی ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان مافیاز مافیاز کہتے رہے، سمری میں ردوبدل کیا مافیاز نے کیا تھا؟؟؟ مافیا تو آپ خود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس ملک میں سب کی عزت و وقار ہے ،پاکستانی سیاست میں وزیراعظم اقتدار سے سیدھے جیل جاتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کے حوالے سے بات کرنے والے ابھی تک ایک دھیلہ کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر آپ کے پاس ریزن ایبل گراؤنڈ ہے تو پھر ریفرنس دائر کریں، مگر نیب ابھی تک کوئی ریفرنس تک دائر نہیں کرسکا جس پراپرٹیز کی بات کی جارہی ہے شہباز شریف کا اس سے کوئی تعلق تک نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اس ملک میں صرف شہباز شریف کا خاندان نہیں بہت سے خاندانوں کے کاروبار ہیں ،تمام بزنس قانون، ایف بی آئی اور ایس ای سی پی کے مطابق ن لیگ قیادت کا بزنس ہے ،اگر آپ کے کوئی شواہد ہیں تو پراپیگنڈا کی بجائے عدالتوں میں پیش کریں ۔ انہوںنے کہاکہ سلمان شہباز کے تمام دوستوں تک کو جوڈیشل ریمانڈ پر کردیا

گیا ہے ،شریف خاندان کے ساتھ سارے بزنس کرنے والوں کو حراساں کیا جارہا ہے، کیا اس ملک میں دو سے تین قانون ہیں؟ وعدہ معاف گواہ زور زبردستی اور تشدد کرکے شہباز شریف کے خلاف بنایا جارہا ہے، یہ مافیاز کے کام نہیں تو اور کیا؟۔ انہوںنے کہاکہ شاہد خاقان عباسی، اور مفتاح اسماعیل کو اس لئے چھ ماہ سے جیل میں ڈالا گیا کیونکہ وہ لائق انسان ہیں ،ایک وزیراعظم کو سزائے موت کی چکی میں ڈال دیا گیا ہے، یہ کس قسم کا قانون اور طرز حکمرانی ہے ،رانا ثنا اللہ کے خلاف بھی کوئی ثبوت پیش نہیں ہوسکا، صرف زور وعدہ معاف گواہوں پر ہے،احتساب ضرور کریں مگر سیاسی انتقام نہ لیں ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمان کو تالا لگا کر سبوتاژکرچکے ہیں ، وزیراعظم کی وجہ سے پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے کے باوجود اسیر ارکان کو نہیں آنے دیا جاتا۔ انہوںنے کہاکہ رانا ثناء اللہ اور حمزہ شہباز کو 6 ماہ بعد بھی ریفرنس نہیں آرہا ،پروڈکشن آرڈرز کے باوجود ارکان کو پارلیمنٹ میں نہیں لایا جا رہا ،نیب صرف شہباز شریف کی پراپرٹی ضبط کرنے کی جھوٹی پریس ریلیز بناتی ہے اور ریفرنس بناتے وقت کچھ بھی نہیں ہوتا ان کے پاس۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان سن لو اب دھمکی اور گالی کا جواب بھی اسی طرح ملے گا۔انہوںنے کہاکہ نیب میڈیا کے زریعے جھوٹ بول رہا ہے،شہباز شریف کے حوالے اعتراف کریں وہ بجلی لائے،چار میٹرو بنائیں، سڑکوں کا جال بچھایا۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمران نے کھنڈرات کے سو کچھ نہیں بنایا ،جن کے منصوبوں پر آپ تختیاں لگاتے ہیں انہی کو آپ مافیاز کہتے ہیں، پاکستان کی عوام جھولیاں اٹھا کر بتارہے ہیں اصل مافیا کون ہے ،پاکستانی عوام کو آپ بے وقوف نہیں بناسکتے، میڈیا بھی نیب کی پریس ریلیز پر ہمارا موقف بھی ساتھ نشر کرے ۔ انہوںنے کہاکہ سلائی مشین سے بے نامی خرید کر بند کمرے میں ڈیل کرتے ہیں اور دوسری طرف (ن )لیگ کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اجلاس کی منسوخی کے حوالے سے ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا ہے، اس حوالے سے خواجہ آصف سپیکر سے بات کررہے ہیں ،قائمہ کمیٹیوں کے اگر پروڈکشن آرڈرز جاری ہورہے ہیں تو سپیکر اس پر عملدرآمد بھی کریں،عدالت کے فیصلے سے پہلے تین روز تفصیلی بحث ہوئی البتہ ہم تفصیلی فیصلے کا انتظار کررہے ہیں ،تفصیلی فیصلے کے بعد قیادت سے مشاورت اور متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر آئندہ کی حکمت عملی بنائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت ملک میں حقیقی سیاسی جماعت اور عوامی ترجمان مسلم لیگ (ن )ہی ہے۔

FOLLOW US