Friday November 29, 2024

سادہ روٹی کی قیمت میں اضافہ

لاہور: نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سادہ روٹی کی قیمت میں دو روپے اضافے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔تفصیل کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن نے وزیرخوراک سمیع اللہ چوہدری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نان بائی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ سادہ روٹی کی قیمت میں 2روپے اضافہ کرکے قیمت 8روپے مقرر کی جائے۔ تاہم روٹی کی قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ایسوسی ایشن نے مزید مطالبہ کیا کہ آٹے کی قیمت میں کمی کرکے کنٹرول ریٹ پرسستا آٹا فراہم کیا جائے۔

یادرہے کہ نانی روٹی ایسوسی ایشن کے احتجاج پرحکومت نے تندور کے لیے گیس کے نرخوں میں اضافہ واپس لے لیا تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے روٹی کی قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے سوئی ناردرن گیس نے تندوروں کے لیے سابقہ نرخ بحال کردی تھی۔ ضلعی انتظامیہ اور متحدہ روٹی نان ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات بھی کامیاب ہوئے تھے۔ متحدہ روٹی نان بائی ایسوسی ایشن نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا تھا۔ خیال رہے اس سے قبل متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے جس کے بعد متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال دی تھی۔ متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت میں 4روپے تک اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے شہر کے 70 فیصد تندور بند کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ واضح رہے کہ روٹی کی قمیت میں ایک بار پھر سے اضافہ عوام کی مشکلات کو مزید بڑھا دے گا۔ عوام پہلے ہی مہنگائی سے شدید پریشانی کا شکارہیں اور حکومت سے شکوہ کرتے نظر آتے ہیں۔ تاہم وزیراعظم نے پہلےہی روٹی کی قیمت کو کنٹرول کرنے کی ہدایت جاری کررکھی ہیں۔

FOLLOW US